لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف نے لندن کے لئے ائیر ایمبولینس پر سفر کیا یا شاہی طیارے میں؟ مسلم لیگ ن نے ایئر ایمبولنس کی اندر کی تصاویر جاری کردیں۔ احسن اقبال نے وزیراعظم کو ’مسٹر پرائم ڈس انفارمر‘ قرار دیدیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لئے لندن لے جانے والی ائیر ایمبولنس کو حکومتی حلقوں کی جانب سے شاہی طیارہ قرار دینے پر مسلم لیگ ن نے ائیر ایمبولینس کے اندر کی تصاویر جاری کر دی ہیں جس میں طبی ضرورتوں کے مدنظر رکھتے ہوئے دستیاب سہولتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کو ’مسٹر پرائم ڈس انفارمر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر پرائم ڈس انفارمر‘ آپ نے ائیر ایمبولنس کا ایک حصہ دیکھا، دوسرا حصہ اپ نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔
Mr Prime Disinformer
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 22, 2019
You saw the part of the air ambulance that you wanted to see, the other was conveniently & deliberately ignored. Get over #MNS phobia deliver if you can or have mercy on 220 million people who are suffering becuz of your ignorance, inexperience & lies. pic.twitter.com/iQxaoKJMrn