پشاور: (دنیا نیوز) متحدہ اپوزیشن کے امیدوار فرزند علی خان اور تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ میں مقابلہ ہوگا۔ اے این پی کے امیدوار ہدایت اللہ خان ریٹائرڈ ہوگئے۔
نشست پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خانزادہ خان نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔
تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ مستعفی ہونے والے سینیٹر خانزادہ خان کے فرزند ہیں۔ سیٹ جیتنے کے لئے ایوان میں اکثریتی ووٹ لینے والا کامیاب امیدوار ہوگا۔
اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 96، متحدہ مجلس عمل کے 18 اور اے این پی کے 12 ممبران ہیں۔ اسی طرح ن لیگ کے 6، پی پی پی کے 5، آزاد 6، ق لیگ کا ایک ممبر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 ممبران ہیں۔ الیکشن کے لیے ووٹنگ صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی۔