اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں ملوث ملزمان عبدالستار اور اسلم پرویز کی 31 لاکھ روپے کے عوض پلی بارگین درخواست منظور کی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران سندھ روشن پروگرام میں کرپشن معاملے میں ملوث شریک ملزم عبدالستار قریشی اور اسلم پرویز میمن کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
عبدالستار قریشی اور اسلم پرویز میمن کی 31 لاکھ عوض پلی بارگین کی درخواست منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزم اسلم پرویز میمن کی 25 لاکھ اور عبدالستار قریشی کی 6 لاکھ میں پلی بارگین کی درخواست منظور کی۔ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔