لندن: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لندن میں اپنے بھائی کے علاج میں مصروف ہوں، میرا میڈیکل چیک اپ بھی ہو رہا ہے، عدالت حاضری سے استثنیٰ دے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیب کورٹ میں جاری کیسز سے استثنیٰ کی درخواست دے دی ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لندن میں اپنے بھائی نواز شریف کے علاج میں مصروف ہوں، اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروا رہا ہوں، اس لیے عدالت حاضری سے استثنیٰ دے۔
شہباز شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری جگہ میرے وکیل محمد نواز چودھری عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے اپنے وکیل کے نام پاور آف اٹارنی ارسال کر دیا ہے۔