خیبر پختونخوا: ایک ہی عہدے پر 2 سال سے زیادہ عرصہ کام کرنیوالے ملازمین کا تبادلہ کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 03 December,2019 07:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں ایک ہی عہدے پر دو سال سے زیادہ عرصہ کام کرنے والے ملازمین کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تمام ضلعی انتظامیہ اور انتظامی محکموں نے اینٹی کرپشن پالیسی کے تحت دو سال سے زیادہ ایک ہی پوسٹ پر تعینات رہنے والے سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

موصول شدہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کل 817 ملازمین کا تبادلہ ہو چکا ہے جس میں پشاور میں 129 ملازمین کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ بنوں میں 91، صوابی 82، سوات 59، لکی مروت 55، کرک 55 اور ہری پور کے 39 ملازمین شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کوہاٹ 24، مانسہرہ 21، بٹگرام 19، لوئر دیر 18، شمالی وزیرستان 16، ایبٹ آباد 15، چارسدہ 14، ٹانک 12، ہنگو 11، نوشہرہ 10، شانگلہ 9، بونیر 9، کوہستان اپر 9، مردان 8، دیر اپر 4، ملاکنڈ 4، مہمند 2، کرم 1، چترال 1، خیبر 1، اورکزئی 1 اور کولئی پالس میں 1 ملازم کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

اسی طرح محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں 62 اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں 35 اہلکار تبدیل ہو چکے ہیں۔