اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن نہیں تحریک انصاف کا ہے
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن نہیں تحریک انصاف کا ہے ، پی ٹی آئی کے ارکان اپوزیشن کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں ۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزرابھی بے بس ہیں، پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں ، تحریک انصاف ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی ،البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے