لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مقدمے میں نامزد کر دیا گیا، 5 چھاپے مارنے کے باوجود گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ آسکی۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے بعد وکلا کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے اب تک 5 چھاپے مارے گئے ہیں لیکن وہ بچ نکلے ہیں، چار روز گزرنے کے بعد بھی ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تاہم ان کو مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
حسان نیازی توڑ پھوڑ، پولیس وین کو نذر آتش کرنے میں پیش پیش تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ جس نے بھی قانون شکنی کی اسے گرفتار کیا جائے گا، کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔