لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی سی واقعہ میں انتظامی ادارے کی جانب سے غفلت کا انکشاف، وزیر قانون راجا بشارت پولیس حکام پر برہم، وزیراعلیٰ پنجاب کو کل اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
صوبائی حکومت نے انتظامی اداروں کی غفلت بارے ذمہ داری کے تعین کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے تک پولیس نے وکلا کو روکنے کی پلاننگ کیوں نہیں کی؟ وزیر قانون راجا بشارت اس پر شدید برہم ہیں۔ ان کے زیر صدارت اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام کی سرزنش کا انکشاف ہوا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجا بشارت نے تمام حقائق کے تناظر میں سفارشات تیار کر لی ہیں جو پیر کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔
پولیس کے متعلقہ اعلیٰ حکام کی غفلت کی بھی الگ سے انکوائری کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر صدارت اعلیٰ ترین اجلاسوں میں بھی انتظامی غفلت پر اظہار ناراضی کیا گیا۔