اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے بارے کابینہ سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا، نظرثانی کی اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت تحریک انصاف کے ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر حکومتی ترجمانوں کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے ترجمانوں کو بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں گنجائش موجودہ ہے۔ حکومت پہلے ہی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کا اصولی فیصلہ کر چکی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی بیرون ملک واپسی پر کیا جائے گا۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ حکومتی لیگل ٹیم کی بریفنگ کی روشنی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترجمانوں کو حکومتی بیانیے سے متعلق ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب