لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حالات معمول پر آنے لگے، ایمرجنسی کے بعد آؤٹ ڈور اور ان ڈور سروسز بھی بحال ہوگئی، جہاں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، پی آئی سی کی ایمرجنسی میں رینجرز اور اوپی ڈی میں پولیس تعینات ہے۔
دل کا ہسپتال 6 روز بعد مکمل فعال ہوگیا، دو روز قبل ایمرجنسی سروسز بحال کی گئیں تو اب پی آئی سی کی او پی ڈی اور ان ڈور بھی مریضوں کے لیے کھول دیا گیا۔ پی آئی سی میں علاج معالجہ شروع ہونے پر دل کے مریضوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
پی آئی سی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، رینجرز اور پولیس کے دستے سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کی سہولت کے لئے ہسپتال کھول دیا لیکن مکمل انصاف کی فراہمی تک ایک گھنٹے کا علامتی احتجاج جاری رہے گا۔