لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کے بعد گرفتار 7 وکلا کو فرانزک رپورٹ میں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے تیار کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے پکڑے گئے 7 وکلا کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ان کو کلئیر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا پی آئی سی واقعے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ان وکلا کو گرفتار کرے جو واقعے میں ملوث ہیں۔ ان 7 وکلا جن کی شناخت پریڈ کی گئی، انہوں نے ہسپتال کے اندر کوئی اقدام کیا اور نہ ہی وہ پی آئی سی کے اندر گئے تھے۔