لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی حملہ کیس میں بے قصور وکلا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا جس آدمی نے یہ گناہ کیا اس کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پی آئی سی حملہ کیس میں وکلا کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ احسن بھون ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وکلا کے چہروں پر نقاب چڑھا کر پیش کیا گیا، ریس کورس پارک میں بیٹھے وکلا کو گرفتار کر کے تشدد کیا گیا، عوام الناس سے بھی معافی مانگی ہے۔