اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے پی آئی سی واقعے کے 10 روز بعد منظر عام پر آ گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
حسان نیازی نے درخواست ضمانت دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ پولیس تحقیقات میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، پولیس نے مقدمے میں نامزد کر رکھا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض حسان نیازی کی 24 دسمبر تک ضمانت منظور کر لی۔
وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی نے دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی واقعہ پر افسوس ہے، میں موقع پر موجود تھا، میرے خلاف بہت کچھ بولا گیا، جس پر پریشانی کا شکار رہا، عدالت نے تھانہ شادمان پولیس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔