پشاور: (دنیا نیوز) قبائلی اضلاع سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ حکومتی ترجمان اجمل وزیر کہتے ہیں سمیت خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کے منظوری کے قوانین کی منظوری بھی دے دی ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی ہے۔ محکمہ سیاحت کے لیے 300 ملین روپے کی اضافی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
حکومتی ترجمان اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمنشر کو سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں۔ زکوٰۃ فنڈ کی شفاف تقسیم کیلئے4رکنی منسٹریل کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس میں کے پی سول ایڈمنسٹریشن، گڈ گورننس اینڈ پبلک سروس ڈیلیوری ایکٹ اور کے پی وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجلنس کمیشن رولز 2019ء کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ہری پور کے جنگلات میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لئے پانچ لاکھ روپے معاوضے کی منظوری بھی دی گئی۔