2019: سٹیزن پورٹل پر 16 لاکھ شکایات، 14 لاکھ کا ازالہ

Last Updated On 31 December,2019 09:37 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان سٹیزن پورٹل کی سال 2019 کی رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 16 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں ملک سے 15 لاکھ اور بیرون ملک سے 93 ہزار شکایات موصول ہوئیں، ان میں 14 لاکھ 60 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

پنجاب سے 7 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا سے 1 لاکھ 95 ہزار، سندھ سے 1 لاکھ 36 ہزار اور بلوچستان سے 15 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ شکایات میونسپلٹی، توانائی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق موصول ہوئیں۔ سٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 40 فیصد لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 28 اکتوبر 2018 کو پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا۔
 

Advertisement