دوحہ: شہریار آفریدی جیل میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

Last Updated On 18 January,2020 10:43 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کے لیے جیل پہنچ گئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شہریار آفریدی نے قید پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

قیدیوں کا کہنا تھا کہ پہلی بارکسی پاکستانی وزیرنے ہماری داد رسی کی اور جیل میں خود ملنے آئے، وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی نے جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا ویژن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہے۔

دریں اثناء شہریارآفریدی نے سٹاف میجر جنرل سعد بن جاسم ال خولیفی ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی سے ملاقات بھی کی۔