کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں صوبے کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی فلاح وبہبود کے لئے شروع کئے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کے مسائل کا حل باہمی گفت وشنید سے نکالا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، کراچی سرکلر ریلوے پر بات چیت