امریکا اور سندھ حکومت کے اشتراک سے کراچی میں ایک اور سکول قائم

Last Updated On 03 February,2020 07:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی امداد اور سندھ حکومت کے اشتراک سے کراچی میں ایک اور جدید سکول قائم کر دیا گیا ہے۔ گڈاپ میں قائم کیا گیا یہ سکول ماہ اپریل سے فعال ہو گیا۔

اس سکول کا افتتاح یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کیا۔ سکول میں 6 سو مقامی طلبہ اور طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے جبکہ اس میں نصابی سرگرمیوں کا آغاز رواں سال ماہ اپریل سے ہوگا۔

سکول کی عمارت اور کلاس رومز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ مشن ڈائریکٹر جولی کونن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور سندھ حکومت کے مشترکہ اقدامات کی وجہ سے صوبے کے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہت بہتر ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ان سکولوں میں مفت معیاری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کل پاکستان کے انجنیئر، ڈاکٹر اور تاجر بنیں گے۔ سکول کی یہ نئی عمارت یو ایس ایڈ کے کے تحت سندھ حکومت کی شراکت سے تعمیر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت سندھ کے 9 شمالی اضلاع اور کراچی کے پانچ ٹاؤنز میں 112 سکولوں کی عمارتیں تعمیر کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔