اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعل نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، مولانا کو اشرف غنی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعل کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امریکا اورافغان طالبان کے درمیان مجوزہ امن معاہدے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، اس موقع پر افغان سفیر کی مولانا فضل الرحمان کو اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی۔