وزیراعظم عمران خان نے کاٹن پالیسی کی منظوری دے دی

Last Updated On 26 February,2020 02:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کاٹن پالیسی کی منظوری دے دی، پالیسی کے تحت پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی نئے سرے سے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت زراعت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کو كپاس پر نئی لانگ ٹرم پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اراکین سے رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر کاٹن پالیسی کی منظوری دے دی۔

پالیسی کی تشکیل کے لیے جہانگیر ترین نے كپاس کے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر نیل فاریسٹر کی خدمات بھی حاصل کیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کپاس کا موجودہ بحران 20 سال کی نااہلی اور عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔

 

Advertisement