کرونا وائرس سے بچاؤ: پاک افغان بارڈر پر انتظامات، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف تعینات

Last Updated On 26 February,2020 03:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات شروع کر دیئے گئے، 13 ڈاکٹرز و طبی عملہ تعینات کر دیا گیا، ایک لاکھ سے زائد افراد کی سکرین کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ خیبر کے مطابق پڑوسی ممالک ایران و افغانستان سے کرونا وائرس کے کیسسز رپورٹ کے تناظر میں طورخم گیٹ پر میڈیکل ٹیم تعینات کر دی گئی ہے، جو تھرمل سکیننگ گنز کے ذریعے آنے والے لوگوں کی باقاعدہ سکیننگ کررہی ہے، کسی قسم کی ایمرجنسی کے لئے طورخم گیٹ پر ایک ایمبولینس بھی تیار کھڑی ہے جبکہ پاک افغان دوستی ہسپتال طورخم، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل اور جمرود بھی ایمرجنسی سپاٹس ڈکلئر کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خیبر اور محکمہ صحت ایک دوسرے کے مکمل تعاون کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی کرونا وائرس کیس سامنے نہیں آیا۔
 

Advertisement