پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات شروع

Last Updated On 26 February,2020 05:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات شروع کرتے ہوئے 13 ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان سے کرونا وائرس کے کیسسز رپورٹ ہونے کے بعد طورخم گیٹ پر میڈیکل ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔ بارڈر پر تھرمل سکیننگ گنز کے ذریعے آنے والے لوگوں کی باقاعدہ سکیننگ کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق پچھلے تین ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد مسافروں کی سیکننگ کی گئی۔ طورخم گیٹ پر 13 ڈاکٹر اور ٹیکنیکل طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایمبولینس اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پاک افغان دوستی ہسپتال طورخم، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لنڈی کوتل اور جمرود میں بھی ایمرجنسی سپاٹس ڈکلیئر کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement