لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کرونا وائرس پر کابینہ کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کاجائزہ لیاجائے گا۔
اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت، مسرت جمشید چیمہ، محکہ صحت کے حکام، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت شریک ہوں گے۔ انتظامی افیسرز کی جانب سے صوبہ بھر میں کرونا سے بچاو کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب مزید اقدامات کے لئے منظوری دیں گے، صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات پر چیک رکھنے کے لئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعلی تمام اضلاع میں قائم آئسو لیشن وارڈز کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔