میرپور: (دنیا نیوز) میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی ابھی تک ریکٹر سکیل پر شدت پتا نہیں چل سکی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 15 مارچ کو سوات اور کوئٹہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات میں زلزلے کی شدت 4.4 اور کوئٹہ میں 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 123 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب سوات میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 4.4 اور اس کی گہرائی 250 کلو میٹر تھی، جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔