لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدات تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاون سمیت حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
کور کمیٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت شروع ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اعجاز شاہ ،زلفی بخاری، مراد سعید خسرو بختیار، فواد چودھری، عثمان ڈار، شیریں مزاری ، فردوس عاشق اعوان اور علیم خان کے علاوہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے گورنرز اور وزرائےاعلیٰ بھی شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے، کور کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق بڑے پلان کی منظوری دے گی۔ وزیراعظم لاک ڈاون، معیشت، ملکی ضروریات پر بات کریں گے، اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت، غیر ملکی تعاون پر بھی بات ہو گی۔