اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ایم ڈی سی بحال نہ کرنے پر ایک اور توہین عدالت درخواست دائر

Last Updated On 03 April,2020 01:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینیل کونسل کو بحال نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں سیکرٹری صحت، جوائنٹ سیکرٹری صحت، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو جیل بھیجا کی استدعا کر دی۔

رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری صحت، جوائنٹ سیکرٹری صحت، سیکشن آفیسر ڈی سی اسلام آباد، مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ رمنا کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدارتی آرڈی نینس کالعدم قرار دے کر 11 فروری کو پی ایم ڈی سی کی بحالی کا فیصلہ سنایا جس پر عملدرآمد سے انکار پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جو 30 مارچ مجھے بطور رجسٹرار کام کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد نمٹائی گئی لیکن عدالت میں یقین دہانی کرانے کے باوجود مجھے آفس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ فریقین جان بوجھ کر عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کر رہے ہیں جو توہین عدالت ہے۔ استدعا ہے کہ فریقین کو توہین عدالت میں 6 ماہ قید اور تنخواہیں ضبط کرنے کی سزا سنا جائے۔