لاک ڈاؤن کے فوائد سامنے آ رہے ہیں، عوامی تحفظ کیلئے تمام اقدامات کرینگے: اجمل وزیر

Last Updated On 03 April,2020 02:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) اجمل وزیر نے کہا ہے لاک ڈاؤن کے فوائد سامنے آ رہے ہیں، عوام کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کرینگے، کے پی میں آٹے اور گندم کا کوئی بحران نہیں، مستقبل کیلئے پنجاب سے گندم خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا حکومت مقامی سطح پر بھی گندم خریدے گی، ایک لاکھ 65 ہزار ٹن گندم اور آٹا موجود ہے، ریلیف پیکج مزدور طبقے کی دہلیز تک پہنچائیں گے، عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ڈی آئی خان قرنطینہ سے 151 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو پہنچ گئے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا ٹیسٹنگ کی استعداد کار 10 ہزار تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، مزید ماسک، وینٹی لیٹرز اور طبی سامان بھی منگوا رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
 

Advertisement