'عوام کی بہتری کیلئے فیصلے کئے، تمام ادارے مربوط حکمت عملی سے کام کر رہے ہیں'

Last Updated On 04 April,2020 03:04 pm

پشاور: (دنیا نیوز) اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ عوام کی بہتری کیلئے فیصلے کئے، تمام ادارے مربوط حکمت عملی سے کام کر رہے ہیں، مارکیٹوں میں اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں، قیمتیں بھی کنٹرول میں ہیں، عوام ذخیر اندوزوں کی نشاندہی کریں۔

صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، صوبے میں آٹے کی کوئی کمی نہیں، صورت حال کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ حکومتی اقامات میں تعاون پر عوام کے مشکور ہیں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خووں سے کوئی عائیت نہیں ہوگئی، صوبے میں تمام اقدامات کا مقصد عوام کا تحفظ ہے۔