کراچی: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق کراچی کے ہسپتالوں میں پراسرار اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد کو مردہ یا قریب المرگ لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال میں 14 روز میں 109 افراد تشویشناک حالت میں لائے گئے، ان میں سے 90 افراد نے ہسپتال آتے ہی دم توڑ دیا۔
اس کے علاوہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں یومیہ 3 سے 4 افراد مردہ حالت میں لائے جا رہے ہیں جبکہ انڈس سمیت شہر کے دیگر ہسپتالوں میں بھی لوگوں کو مردہ حالت میں لایا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں اچانک یہ تعداد بڑھی لیکن وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔