کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور سندھ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے شہر قائد میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ مورخہ 17 اپریل کو سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔
PM Khan @ImranKhanPTI to visit Sukkur, Larkana and Jacobabad on Friday, 17th April in order to monitor Covid 19 Situation in Sindh. CS to brief on Sindh situation. Briefing on Ehsas emergency cash program. He will visit Karachi in next phase.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 15, 2020
انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سندھ کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ انھیں احساس کیش پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے مرحلے میں کراچی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کل کراچی کا دورہ شیڈول نہیں ہے- ان کے کراچی دروے کے پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔#PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 15, 2020
دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے بھی اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جمعرات کو کراچی کا دورہ شیڈول نہیں ہے۔ ان کے دورہ کراچی کے پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے جاری ہونے والی ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، وہ انشاء اللہ اگلے ہفتے صوبے کا دورہ کریں گے۔
Change of schedule PM @ImranKhanPTI will be visiting Sindh next week inshallah.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 15, 2020