کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جراثیم کش اسپرے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، کارپوریشن کی حدود سے باہر علاقوں میں اسپرے کاعمل شروع نہیں ہو سکا۔
کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں کورونا وائرس کے مزید ممکنہ پھلائو کی روک تھام کےلئے جراثیم کش اسپرے کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ کارپوریشن کے عملے نے 25 ایام میں شیڈول کےمطابق شہرکی چھوٹی بڑی شاہراہوں ،تجارتی مراکز ، گلی محلوں اورتمام سرکاری عمارتوں میں تربیت واراسپرے کیا۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرعلاقے میں ہفتہ وار اسپرے کیا جائے تا کہ وہ اطیمان سے گزر بسر کر سکیں۔
کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں نہ آنے والےعلاقوں کے مکینوں نے بھی ضلعی انتظامیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں بھی اسپرے کرایا جائے۔