نیویارک: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 770 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی۔ برطانیہ میں مزید آٹھ سو اٹھاسی ہلاکتوں سے تعداد ساڑھے پندرہ ہزار تک پہنچ گئی، فرانس میں مزید 642، اسپین میں 637 اور اٹلی میں 482 ہلاکتیں ہوگئیں۔
دنیا بھر میں مہلک وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں صورتحال بدستور خراب ہے جہاں کورونا سے مزید آٹھ سو اٹھاسی ہلاکتوں سے تعداد ساڑھے پندرہ ہزار تک پہنچ گئی، پانچ ہزار پانچ سو نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
فرانس مزید 642 ہلاکتوں سے تعداد 19 ہزار 323 ہو گئی، اسپین مزید 637 ہلاکتوں سے تعداد 20 ہزار 639 ہو گئی، اٹلی میں مزید 482 ہلاکتیں ہوئیں، کل تعداد23 ہزار 227 ہو گئی۔
ترکی میں مزید ایک 121 افراد ہلاک ہوئے، تعداد 1890 ہو گئی۔ کینیڈا میں مزید 160، ہالینڈ142، جرمنی میں125، ایران میں 73 بھارت میں 35 اموات ہوئیں۔