ملتان: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عوام سے بدتمیزی کی شکایات پر تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او پر برہم ہوگئے، رویہ درست کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کارکنوں کی شکایات پر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہم ہوئے۔ کارکنوں نے ان سے موٹر سائیکل نہ چھوڑنے اور مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔
وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر بدتمیزی کی تو بیشک آئی جی آ جائے، تھانے آ کر پکڑ لوں گا۔ پیسے لے کر مقدمے درج کر رہے ہو، ثابت کر دوں؟