لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ پروگرام کی سربراہ شہریوں کو لائنوں میں لگا کر تصاویر بنواتی ہیں، جب تک آٹے کے تھیلے کے ساتھ تصویر نہ بنے غریب کی مدد نہیں ہوتی۔
چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کیا ریاست مشکل حالات میں اسطرح مدد کرتی ہے، احساس پروگرام کی سربراہ تصاویر بنا کر بری الزمہ ہوجاتی ہیں، جو سفید پوش لائنوں میں نہیں لگ سکتے وہ کہاں جائیں۔