لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آج طلب کرلیا، سی ای سی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے، کورونا کی صورتحال، وباء کے پھیلاؤ اور دیگر منسلکہ امور پر غور کیا جائے گا، عوام کو ریلیف اور امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا، ملک کی معاشی صورتحال اور بجٹ 2020-2021 کے خدوخال پر غور ہوگا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔