لاہور: (دنیا نیوز) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو تہنیتی خط تحریر کیا گیا ہے جس میں کورونا کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یک جہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا گیا۔
شہباز شریف کے نام خط میں کمیونسٹ پارٹی چین کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے، کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت میں پاکستانی معاشرے کی طرف سے دل چھو لینے والے واقعات سامنے آئے، کورونا کے انسداد کے لئے اپنا تجربہ بانٹیں گے اور تعاون پر مبنی اقدامات کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ کورونا کے معاملے پر جہاں پوری دنیا نے چین کو تنہا کر دیا تھا وہاں پاکستان نے برادر ملک کو اپنے بھرپور تعاون اور مشکل وقت میں ساتھ نبھانے کا یقین دلایا تھا۔