لاہور: (دنیانیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فون کر کے انکی خیریت دریافت کی، ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعلی نے گورنرسندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ جلد مکمل طورپر صحت یاب ہوکر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، گورنر سند ھ نے خیریت دریافت کرنے پر وزیر اعلی پنجا ب کا شکریہ ادا کیا۔