اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے آج (منگل) دفتر خارجہ اسلام آباد میں قائم ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک پاکستانیوں کے کرب اور مشکلات کا بخوبی ادراک ہے جو اپنے وطن واپس آنے کے خواہاں ہیں۔
انھیں بتایا گیا کہ اب تک بیرون ملک پھنسے گیارہ ہزار 529 پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے جبکہ 62 ہزار 709اندراج شدہ شہری بیرون ملک سےواپسی کے منتظر ہیں۔