لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کا صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کی بندش جاری رکھنے کا فیصلہ

Last Updated On 30 April,2020 08:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق ہی ٹرانپسورٹ چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس ہوا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی، اس کے بعد ہی ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں نے سندھ حکومت سے تمام ٹیکسز میں 100 فیصد رعایت دینے کا مطالبہ کیا صوبائی وزیر ایکسائز کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ نے ٹرانسپورٹرز کو ایک بار پھر ریلیف پیکج کی یقین دہانی کرائی۔