کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے طویل پریس کانفرنس میں محدود کاروبار کی اجازت کا اعلان کیا، کھلنے والے شعبے گنوائے، ایس او پیز بھی بتائے لیکن رات گئے پیر سے پابندیاں بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سے لاک ڈاؤن ختم نہیں ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دکانیں اور مارکیٹیں ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت دکانداروں کو آسان اقساط پر قرض فراہم اور مزدوروں کی مالی معاونت کرے۔