اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے نمٹنےکا مشن، یوٹیوب کا پاکستان کو اشتہاری گرانٹ کی مد میں 50 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان، یوٹیوب کورونا صورتحال میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے نام سی ای او یوٹیوب سوسن ووجکی نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد کیلئے اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز فراہم کریں گے۔
سوسن ووجکی نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔ سی ای او یوٹیوب نے کہا کہ کورونا صورتحال میں یوٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔
انہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔ صارفین کو غلط اطلاعات سے بچانے کیلئے ایسے مواد کو ہٹا رہے ہیں۔ یوٹیوب صارفین کیلئے درست معلومات کی فراہمی یقینی بناتے رہیں گے۔ یوٹیوب انتظامیہ کو اس عالمی وبائی بیماری کے چیلنجز اور اس کے خطرات کا ادراک ہے۔