کراچی: (دنیا نیوز) عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار تینوں ملزموں کے حتمی بیانات جیل میں ہی قلمبند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ملزموں کے بیانات کے لئے 13 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ملزم خالد شمیم، محسن اور معظم علی سے تحریری جواب پر جج کے سامنے دستخط لئے جائیں گے۔
کورونا وائرس کے باعث جیل سے ملزموں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا تھا۔ ملزموں کی عدم پیشی کے باعث عمران فاروق قتل کیس حتمی مراحل پر التوا کا شکار تھا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے شواہد مکمل ہونے پر ملزموں کو تحریری سوالنامہ دیا تھا۔