محکمہ تعلیم سندھ: آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 12 May,2020 06:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طالب علموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نویں، دسویں، گیارویں اور بارویں جماعت کے امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

 ادھر سندھ حکومت نے سکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے سکول مالکان کو فیس ادا نہ کرنیوالے بچوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے سکول مالکان اور سندھ حکومت کی درخواستیں یکجا کر دیں۔

 ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا سندھ حکومت کی جانب سے قانون کے مطابق 20 فیصد رعایت دی گئی ہے، سکول مالکان نے عدالت کے سامنے مکمل حقائق نہیں پیش کیے، سکول مالکان نے سندھ حکومت کی جانب سے 20 فیصد فیس میں رعایت کے نوٹیفکیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کے 28 اپریل کے نوٹیفکیشن کو معطل کر رکھا ہے۔

 

Advertisement