لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا، عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، خدارا کورونا جیسے اہم ترین چیلنج پر اس سے گریز کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘’کرپشن کے کورونا وائرس’’ پاکستان میں کورونا وبا پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہا اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں۔