لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 503 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ننکانہ 5، قصور 7، شیخوپورہ 16، راولپنڈی 78، جہلم 7 اور اٹک میں 1 نیا کیس سامنے آیا۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ 25، سیالکوٹ 16، حافظ آباد 2، منڈی بہاوالدین 18، ملتان 16، خانیوال 8 اور وہاڑی میں 2 نئے کیس سامنے آئے۔
ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق فیصل آباد 13، ٹوبہ 1، جھنگ 3، رحیم یار خان 6، سرگودھا 10 اور خوشاب میں 1 نیا کیس سامنے آئے۔ جبکہ بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں ایک، ڈی جی خان 8، ساہیوال 8 اور اوکاڑہ میں 2 نئے کیس سامنے آ گئے۔
کورونا وائرس سے اب تک کل 260 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک کل 168940 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔