لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کیس میں مجرم کی سات سال سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کیس کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم اپنی سات سال کی سزا پوری کرے گا۔ عدالتی فیصلہ کے بعد مجرم سعادت کی ضمانت کا فیصلہ بھی غیر موثر ہوگیا۔
خیال رہے درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ مجرم کو مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا، مجرم پر کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز نارویجن شہری کو بھجوانے کا الزام بے بنیاد ہے، ٹرائل کورٹ نے ناکافی شواہد کے باوجود درخواستگزار کو 7 برس قید کی سزا سنائی، مجرم 2017ء سے جیل میں قید ہے، مجرم اپنی 7 سال میں سے 4 برس قید اپیل کے حتمی فیصلے سے پہلے ہی کاٹ چکا ہے۔
موقف اپنایا گیا ٹرائل کورٹ نے مجرم کو حقائق کے برعکس سزا سنائی، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کا اطلاق مجرم پر نہیں ہوتا، مجرم نے کسی بھی بچے کی فحش ویڈیو نہیں بنائی، مجرم کو سنائی گئی قید کی سزا غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔