کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ طیارے حادثے میں 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں 19 ڈیڈ باڈیز لائی گئی ہیں، جناح ہسپتال کی تین ڈیڈ باڈیز کی شناخت کی گئی ہے، سول ہسپتال میں 15 ڈیڈ باڈیزہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کی لاشیں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ابھی باقی ڈیڈ باڈیزکی شناخت نہیں ہوسکی۔ دارالصحت میں خالد نام کے فرد زیر علاج ہے۔ سول ہسپتال میں زبیر نامی شخص زیر علاج ہے۔