آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف ظفر عباسی کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

Last Updated On 24 May,2020 03:52 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے اور کہا کہ دُعا ہے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اللہ تعالیٰ رہنمائی فرمائے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام دنیا، عالم اسلام اور پاکستان پر خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اور ملکی سطح پر آزمائش کا یہ وقت باہمی ایثار اور اخوت کے جذبے کا پہلے سے بڑھ کر متقاضی ہے۔