صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 788 ہوگئی، مرتضیٰ وہاب

Last Updated On 24 May,2020 07:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مئی تک سندھ میں متاثرہ بچوں کی تعداد 253 تھی، جو اَب بڑھ کر 788 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف بیس روز میں تین گنا اضافہ الارمنگ ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی عمل کرنے کی اپیل کی۔

تفصیل کے مطابق سندھ بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں846 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 34 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 146 مریض صحتیاب ہوئے۔

مراد علی شاہ نے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا میں آج کورونا وائرس کی صورتحال پر رپورٹ جاری نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن عوام کو صورتحال سے بھی آگاہ رکھنا ہے۔ جو لوگ طیارہ حادثہ میں بے گھر ہوئے ہیں، مجھے ان کی بھی تکلیف کا احساس ہے۔

ادھر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو مئی تک سندھ میں متاثرہ معصوم بچوں کی تعداد 253 تھی، جو اب بڑھ کر 788 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف بیس روز میں تین گنا اضافہ الارمنگ ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا ، انہوں نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی عمل کرنے کی اپیل کی۔