اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے خیبر پختونخوا سے پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) May 24, 2020
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔
اپنے بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ امیر مقام کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ عطاء اللہ تارڑ نے ٹویٹر پیغام میں کورونا وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، وہ لوگ جو گذشتہ دنوں مجھ سے رابطے میں رہے ہیں وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ ن لیگی رہنما نے پارٹی کارکنان سے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔